ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 31 مئی کے بعد ریاست میں مندر، مسجد اور چرچ کھولنے کی اجازت، وزیر اعلیٰ یڈیورپا کا بیان

31 مئی کے بعد ریاست میں مندر، مسجد اور چرچ کھولنے کی اجازت، وزیر اعلیٰ یڈیورپا کا بیان

Wed, 27 May 2020 13:24:53    S.O. News Service

بنگلورو،27؍مئی (ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس  یڈیورپا نے ایک بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ 31 مئی کے بعد ریاست میں مندر، مسجد اور چرچ کھولنے کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے اس بیان کے کچھ دیر بعد ہی وزیر اعلیٰ دفتر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”ہم مندروں، مسجدوں اور چرچوں کو پھر سے کھولنے کے لیے پی ایم کے فیصلے کا انتظار کریں گے۔“


Share: